ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / آلودگی کی مار:دہلی این سی آرمیں ماسک کی فرختگی میں زبردست اضافہ 

آلودگی کی مار:دہلی این سی آرمیں ماسک کی فرختگی میں زبردست اضافہ 

Sun, 06 Nov 2016 18:52:50  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 6؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )دہلی گزشتہ 17سالوں میں آلودگی کے سب سے زیادہ خوفناک دور سے گزر رہی ہے اور اسی کی وجہ سے دہلی این سی آر علاقے میں گزشتہ ایک ہفتے میں ماسک کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔حالات یہاں تک پہنچ گئے ہیں کہ مانگ کے مطابق ماسک کی فراہمی کم پڑ رہی ہے۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی طرف سے دہلی کو’گیس چیمبر ‘بتائے جانے اوردھندے کی خطرناک سطح سے نمٹنے کے لیے مرکز سے مدد کا مطالبہ کئے جانے کے بعد دہلی کے باشندے ماسک کے لیے میڈیکل اسٹوراور اسپتا لوں میں لائن لگانے لگے ہیں۔دہلی اور این سی آر کے کچھ اسکولوں نے والدین کے لیے مشاورت جاری کیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے بچے ماسک کا استعمال کریں۔ہندوستان میں ووگ ماسک فروخت کرنے والی کمپنی نروان بینگ کے مالک جے دھر گپتا کہتے ہیں کہ ڈیمانڈ اتنے زیادہ ہیں کہ آدھے دن میں ہی ہمارا اسٹاک ختم ہو گیا اور ہمیں نیا مال منگوانا پڑا۔ہم عام طور پر ہر سال دیوالی کے قریب ماسک کا اسٹاک رکھتے ہیں لیکن اس بار اس موسم میں ا س کے ڈیمانڈ میں دس گنا اضافہ ہو گیا ہے۔مارکیٹ میں 90روپے سے لے کر 2200روپے تک کے ماسک دستیاب ہیں اور یہ مختلف ڈیزائن اور پیٹرن میں آتے ہیں۔ماسک مختلف طرح کے آ رہے ہیں جن میں ایک بار کے استعمال سے لے کر ایسے مہنگے ماسک بھی ہیں جن میں ایئر فلٹر لگا ہوتا ہے اور وہ دعوی کرتے ہیں کہ ان کے استعمال سے 99فیصدآلودگی ، بیکٹیریا اور وائرس کا استعمال کرنے والے کی ناک میں جانے سے روکتے ہیں۔


Share: